0
Sunday 13 Mar 2011 00:15

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائینگے، انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، صدر زرداری

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائینگے، انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، صدر زرداری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد مزید مضبوط ہو گا، اتحاد میں دراڑیں پیدا کرنیوالوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ کراچی میں بلاول ہاؤس میں صدر آصف علی زداری کی صدارت میں پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، ٹکراؤ کی پالیسی مسائل کا حل نہیں، انتہا پسندی دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، دہشتگردوں کو شکست دئیے بغیر نہیں بیٹھیں گے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لئے بڑی قربانیاں دیں، جمہوریت کے استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، عوام ہماری طاقت، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے، مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادیوں سے تعلقات مضبوط ہیں، آج ملک کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں جن کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا۔ قومی ایشو پر مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ اجلاس میں صدر زردای نے ارکان کو اپنے حلقوں میں فلاح وبہبود کے کاموں پر توجہ دینے کی ہدایت کی اور صوبے کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں میں پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو سمیت پیپلزپارٹی کے ارکین سندھ اسمبلی شامل تھے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے اور ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور ایم کیو ایم کے ساتھ کل ہونے والے اجلاس کے لئے مشاورت بھی کی گئی۔ صدر آصف علی زرداری نے ارکان سندھ اسمبلی پر زور دیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات دور کیے جائیں۔ حکومت مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی۔ سندھ حکومت میں موجود پی پی کے وزراء اپنے حلقوں میں عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دیں۔ بلاول ہائوس کراچی میں پی پی صوبائی وزراء اور ارکان سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ انہیں مختلف حلقوں سے عوامی شکایات موصول ہورہی ہیں کہ اراکین اسمبلی عوام سے رابطہ نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ پارٹی ٹکٹ ارکان کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ صدر کا کہنا تھا کہا کہ کراچی کی خراب صورتحال سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔ شہر میں قیام امن ضروری ہے۔ صدر نے کہا کہ وہ کل متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 59131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش