0
Tuesday 13 Dec 2016 15:39

مطالبات نہ مانے تو 27 دسمبر کے بعد نواز شریف کو لگ پتہ جائیگا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، بلاول کی کھلی دھمکی

مطالبات نہ مانے تو 27 دسمبر کے بعد نواز شریف کو لگ پتہ جائیگا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، بلاول کی کھلی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر میرے 4 مطالبات نہیں مانے تو تاریخی احتجاج کرونگا، بلاول بھٹو نے واضح کر دیا کہ 27 دسمبر کو لگ پتہ جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور شیری رحمان بھی تھیں۔ بلاول نے کہا کہ ہم نے نواز حکومت سے 4 مطالبات کئے ہیں، پہلا مطالبہ، پارلیمان کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا قیام ہے، دوسرا مطالبہ، پانامہ اسکینڈل پر جمہوری احتساب ہے، تیسرا مطالبہ، سی پیک پر اے پی سی کے فیصلے پر عمل کروانے کا ہے اور چوتھا مطالبہ، ملک میں وزیر خارجہ مقرر کرنے کا ہے۔

بلاول بھٹو نے نواز حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک چلانے کا کہا تو تحریک چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کہا تھا کہ تحقیقات ان سے شروع کی جائیں۔ انہوں نے نے واضح کیا کہ 4 مطالبات ماننے کیلئے نواز حکومت سے درخواست نہیں کر رہے، اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، ہم آپ سے جواب لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کو سڑکوں پر آنے کی دعوت دیتاہوں، پاکستان میں احتساب کا موجودہ نظام سب کے سامنے ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں احتساب ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 591352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش