0
Tuesday 13 Dec 2016 16:04

پاکستان اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیاروں سے متعلق پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب

پاکستان اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیاروں سے متعلق پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جنیوا میں منعقدہ 5 روزہ کانفرنس میں مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کو پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نظرثانی کانفرنس ہر 5 سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کا صدر منتخب ہونا عالمی سفارتی فورم میں بہترین ساکھ کی عکاس ہے، عالمی برادری نے پاکستان کی بین الاقوامی سلامتی و اسلحہ کنٹرول کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب ایک بار پھر چین نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں بھارت کی ممکنہ شمولیت کی مخالفت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 591360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش