QR CodeQR Code

ملتان، تجاوزات کیخلاف آپریشن، تاجروں اور ضلعی انتظامیہ میں ہاتھا پائی، احتجاجی مظاہرہ

13 Dec 2016 18:00

اسلام ٹائمز: مدینتہ الاولیاء کا حسین آگاہی بازار سارا دن میدان جنگ بنا رہا، سرکاری اہلکار دکانوں اور ریڑھیوں سے لنڈے کا سامان بھی اٹھا کر لے گئے، ہنگامہ آرائی پر دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تاجروں نے سامان کو آگ لگا کر احتجاج کیا۔


اسلام ٹائمز۔ حسین آگاہی مارکیٹ گھنٹہ گھر اور دولت گیٹ چوک میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کم جبکہ اہلکاروں کی مرضی سے لوٹ مار کا منظر تھا، جس کے جو ہاتھ لگا اٹھا کر لے گیا۔ اہلکاروں کی کارروائی پر مزاحمت ہوئی، پھر نوبت ہاتھا پائی اور دھکم پیل تک پہنچ گئی، جس کے بعد حسین آگاہی کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ گھنٹہ گھر میں لنڈا فروشوں کا سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی پر دس افراد کو حراست میں لے لیا۔ تاجروں نے سامان جلا کر روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔ ڈی سی او کا کہنا تھا تاجروں اور ٹی ایم او عملے کی ملی بھگت سے شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے۔


خبر کا کوڈ: 591410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591410/ملتان-تجاوزات-کیخلاف-آپریشن-تاجروں-اور-ضلعی-انتظامیہ-میں-ہاتھا-پائی-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org