QR CodeQR Code

جب تک وزارتوں کے مزے تھے تب تک پنجاب اسمبلی میں لوٹا کريسي کي آواز کہيں سنائي نہيں دی، اقبال ظفر جھگڑا

13 Mar 2011 07:15

اسلام ٹائمز:پاکستان مسلم ليگ ن کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان پيپلزپارٹي کے پاس وزراتيں تھيں تب تک نوٹوں کي بارش ہو رہي تھي، آج وزارتيں چھن جانے پر انہيں لوٹے نظر آ رہے ہيں


پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور پريس کلب ميں پريس کانفرنس کے دوران اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان پيپلزپارٹي کے پاس وزراتيں تھيں تب تک نوٹوں کي بارش ہو رہي تھي، آج وزارتيں چھن جانے پر انہيں لوٹے نظر آ رہے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم ليگ ن اصولوں کي سياست پر يقين رکھتي ہے۔ اور انہوں نے ہمشہ عدليہ کا احترام کيا ہے جبکہ پاکستان پيپلزپارٹي سپريم کورٹ کے فيصلوں کو نظرانداز اور اس کے خلاف ہڑتالیں کر رہی ہے، جو توہين عدالت ہے۔ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پيپلزپارٹي سمجھتي ہے کہ عدليہ کي آذادي ميں ان کا بھي حصہ ہے تو وہ عدليہ کے فيصلوں پر عمل کر کے اسے ثابت کرے۔


خبر کا کوڈ: 59151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59151/جب-تک-وزارتوں-کے-مزے-تھے-تب-پنجاب-اسمبلی-میں-لوٹا-کريسي-کي-آواز-کہيں-سنائي-نہيں-دی-اقبال-ظفر-جھگڑا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org