0
Wednesday 14 Dec 2016 08:47

عالم اسلام کی بقا و کامیابی تعلیمات دین اور اسوہ رسولؐ و آل رسولؐ میں مضمر ہے، مولانا سرفراز حسین حسینی

عالم اسلام کی بقا و کامیابی تعلیمات دین اور اسوہ رسولؐ و آل رسولؐ میں مضمر ہے، مولانا سرفراز حسین حسینی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ اسلامیہ آرگنائزیشن سرگودہا کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی محفل میلاد مصطفی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سرفراز حسین حسینی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی بقا و کامیابی تعلیمات دین اور اسوہ رسولؐ و آل رسولؐ میں مضمر ہے، محسن کائنات فخر موجودات سرکار ختم مرتبتؐ نے اپنے قول و فعل سے انسانیت کو جلا بخشی۔ سرگودہا میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ مسلمانان عالم کی فلاح اور اخروی نجات اسوہ رسولؐ ہے، سامراجی قوتیں صرف اہل اسلام پر ظلم ڈھا رہی ہیں تو یہ اسوہ رسولؐ سے دوری اور تعلیمات اسلام سے ہٹنے کی وجہ ہے، ہمیں اسوۃ حسنہ پر عمل کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ محفل میلاد سے مولانا مفتی طارق محمود، ملک اسد عباس، سید عباس، خالد اقبال نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 591510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش