QR CodeQR Code

ننگرہار میں دو امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے کمانڈر سمیت 11 جنگجو ہلاک ہو گئے

14 Dec 2016 09:12

اسلام ٹائمز: افغان میڈیا کے مطابق مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے ضلع آچن میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا، حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 4 جنگجو مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع عبدالخیل میں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں دو امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے کمانڈر سمیت 11 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے ضلع آچن میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا، حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 4 جنگجو مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع عبدالخیل میں کیا گیا۔ دوسری جانب ضلع ہیسکا مینا میں ایک اور امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب افغان صوبے کنڑ میں گاڑی میں نصب بم دھماکے سے افغان بارڈر پولیس کے کمانڈر جنرل ولی جان جاں بحق ہو گئے۔ کنڑ پولیس چیف کے مطابق دھماکا خیز مواد کمانڈر جنرل ولی جان کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، جنرل ولی جان بارڈر پولیس کی تھرڈ بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ دنگام ڈسٹرکٹ میں پیش آیا، ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 591514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591514/ننگرہار-میں-دو-امریکی-ڈرون-حملوں-داعش-کے-کمانڈر-سمیت-11-جنگجو-ہلاک-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org