0
Wednesday 14 Dec 2016 09:48

حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت سرمایہ حیات اور آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لئے راہ نجات ہے، فیض رسول رضوی

حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت سرمایہ حیات اور آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لئے راہ نجات ہے، فیض رسول رضوی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان قاضی محمد فیض رسول رضوی نے فیصل آباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول پیارے نبی ﷺ کی ولادت کی خوشی کا مہینہ ہے، 12 ربیع الاول سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے اور عیدین سے بڑھ کر اس دن خوشی منائی جاتی ہے۔ فیصل آباد میں جشن میلاد کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اہلسنت پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ ربیع الاول ایمان کا موسم بہار ہے، یہ آمد رسول ﷺ کا مہینہ ہے جس کی آمد پر ہر چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، مسلمانو ں کو اتفاق و اتحاد اور اخوت و محبت کو پروان چڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپس کے اختلافات ختم کر کے معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سرکار دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت سرمایہ حیات اور آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لئے راہ نجات ہے۔
خبر کا کوڈ : 591520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش