0
Sunday 13 Mar 2011 07:03

جمہوریت اور ملکی ترقی قانون کی حکمرانی کے بغیر ممکن نہیں، چیف جسٹس

جمہوریت اور ملکی ترقی قانون کی حکمرانی کے بغیر ممکن نہیں، چیف جسٹس
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اسلام آباد میں ایک تربیتی پروگرام میں شریک ایڈیشنل سیشن ججوں میں اسناد تقسیم کرنے کے بعد شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آزاد عدلیہ تحریک کی کامیابی کے بعد کوئی طالع آزما اب ملکی آئین توڑنے کی جرات نہیں کرے گا، ایسا اقدام کرنے والے کو وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا متعلقہ فریقین اب آئین سے کسی بھی درجے کا انحراف قبول نہیں کریں گے۔ 31 جولائی کے تاریخی فیصلے کے بعد اب کسی جج کیلئے ممکن نہیں رہا کہ وہ کسی ماورائے آئین اقدام کی توثیق کرے۔ ماتحت عدلیہ کے جج ایسا انصاف کریں کہ اعلیٰ عدلیہ کی مداخلت کی انتہائی کم گنجائش بچے۔

خبر کا کوڈ : 59158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش