0
Wednesday 14 Dec 2016 21:55

سعودی عرب، معروف شیعہ اسکالر اور جج شیخ محمد الجرانی کو اغواء کر لیا گیا

سعودی عرب، معروف شیعہ اسکالر اور جج شیخ محمد الجرانی کو اغواء کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے علاقے القطیف میں ایک شیعہ جج کو دن دیہاڑے نقاب پوش افراد نے اغواء کر لیا۔ سعودی جج اور شیعہ مذہبی اسکالر کو گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ محکمہ اوقاف و وراثت میں جج شیخ محمد الجرانی گھر سے نکلے ہی تھے کہ کار میں سوار تین افراد نے اُنہیں یرغمال بنا لیا۔ جج کی اہلیہ نے بتایا کہ صبح 9 بجے ان کے خاوند گاڑی میں ان کا انتظار کر رہے تھے کہ یہ سانحہ ہوگیا، میں نے مدد کیلئے چلانے کی آوازیں سنیں اور جب کھڑکی سے باہر دیکھا تو ورکرز کے بھیس میں موجود تین نقاب پوشوں نے اس کے خاوند کو پکڑ رکھا تھا اور انہیں ایک سفید کار میں دھکیل رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد الجرانی القطیف کی ایک نامور شخصیت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 591686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش