0
Monday 14 Mar 2011 09:28

ریمنڈ ڈیوس کے استثنیٰ بارے میں وزارت خارجہ آج عدالت میں موقف پیش کریگی

ریمنڈ ڈیوس کے استثنیٰ بارے میں وزارت خارجہ آج عدالت میں موقف پیش کریگی

اسلام ٹائمز:اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چوہدری ریمنڈ ڈیوس کے استثنیٰ کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمنڈ ڈیوس کو استثنٰی حاصل ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے وزارت خارجہ سے جواب طلب کیا تھا۔ لیکن وزارت خارجہ نے جواب دائر کرنے کیلئے مہلت مانگی تھی۔ اسی حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے عدالت میں موقف بیان کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کے استثنیٰ کے معاملہ پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا جبکہ ریمنڈ ڈیوس کے استثنٰی کے معاملہ پر ایک درجن سے زائد رٹ پٹیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے عدالت میں پیش کیا جانے والا جواب ہی ریمنڈ ڈیوس کی استثنی کے بارے میں واضح کرے گا کہ اسے استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں۔
آج نیوز کے مطابق دو پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثناء کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل سنگل بنچ کے روبرو وفاقی حکومت کی جانب سے ملزم کے سفارتی اسثناء کے حوالے سے جواب داخل کرانے کیلئے تین ہفتے کی مہلت مانگی تھی، گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پر ملزم ریمنڈ ڈیوس کا نام ای سی ایل میں شامل کرکے رپورٹ پیش کر دی تھی، لاہور ہائیکورٹ میں دائر مختلف درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ دو پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثناء حاصل نہیں ہے اور خدشہ ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو امریکا کے حوالے کر دیا جائیگا،جس پر فاضل عدالت نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

خبر کا کوڈ : 59170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش