0
Wednesday 14 Dec 2016 23:15

بابائے تحریک سید وزارت نقوی کا چہلم یکم جنوری کو قصر زینب بھکر میں ہوگا، علامہ ساجد نقوی خصوصی خطاب کرینگے

بابائے تحریک سید وزارت نقوی کا چہلم یکم جنوری کو قصر زینب بھکر میں ہوگا، علامہ ساجد نقوی خصوصی خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ رہنما، بابائے تحریک اور شیعہ علماء کونسل کے سینیئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کا چہلم امام بارگاہ قصر زینب بھکر میں یکم جنوری 2017ء کو منایا جائے گا، ان کا 23 نومبر کو انتقال ہوگیا تھا۔ چہلم سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ چہلم کی تقریب میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے شیعہ علماء کونسل کے عہدیدار اور قریبی اضلاع سے کارکنان بھی شریک ہوں گے۔ یہ فیصلہ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی نائب صدور مولانا موسٰی رضا جسکانی، مولانا احسان علی اتحادی، مرحوم وزارت نقوی کے فرزند سید سکندر رضا نقوی، ڈویژنل صدر سرگودھا ڈویژن مولانا انتظار مہدی، ضلعی صدور مولانا قلب علی شاہانی بھکر، نیر عباس کاظمی لیہ، مولانا امیر یوسف میانوالی، میاں محمد شفیع راجن پور، مولانا سجاد انقلابی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر مرید عباس لغاری مظفر گڑھ، علامہ محمد رمضان توقیر نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی نمائندگی کی، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھکر ڈویژن کے صدر مظہر عباس اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں مرحوم وزارت حسین نقوی کی ملت اسلامیہ کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ محسن تشیع کا چہلم شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ جس میں سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے صوبائی صدور، جنرل سیکرٹری جبکہ پنجاب بھر کے اضلاع سے عہدیدار اور قریبی اضلاع سے کارکن بھی شریک ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ پنجاب میزبان صوبہ ہونے کے ناطے بھرپور طریقے سے پروگرام کو کامیاب بنائے گا۔ یکم جنوری کو قصر زینب میں صبح 8 قرآن خوانی، جبکہ 10 بجے مرکزی اور صوبائی قائدین کے خطابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائدین ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین مرحوم، علامہ عارف حسین الحسینی شہید اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے بااعتماد ساتھی وزارت نقوی نے اپنی زندگی ملی امور کے لئے وقف کئے رکھی۔ ان کا چہلم تنظیمی کنونشن محسوس ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 591743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش