QR CodeQR Code

پائیدار امن قائم ہونے تک تمام آپریشنز جاری رہیں گے، آرمی چیف

14 Dec 2016 23:41

اسلام ٹائمز: دورہ کراچی کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے، دہشتگردوں، سلیپر سیلز کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے، کراچی آپریشن مستقل امن تک جاری رہے گا، آپریشن سے ہونے والے فوائد ضائع نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں، سلیپر سیلز کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے، کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، آپریشن مستقل امن تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کی، اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاری، سندھ کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے، کراچی کی صورتحال کا اثر ملکی اقتصادی حالت پر پڑتا ہے، کراچی میں جاری آپریشن کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں، سلیپر سیلز کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے، امن و استحکام کیلئے کراچی کی عوام نے بہت قربانیاں دیں، آپریشن کی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن قائم ہونے تک تمام آپریشنز جاری رہیں گے، کراچی آپریشن مستقل امن تک جاری رہے گا، آپریشن سے ہونے والے فوائد ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا، اس سے قبل آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔ واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا یہ پہلا دورہ کراچی ہے۔


خبر کا کوڈ: 591751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591751/پائیدار-امن-قائم-ہونے-تک-تمام-آپریشنز-جاری-رہیں-گے-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org