QR CodeQR Code

فیصل آباد، اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایجوکیشنل یوتھ ایکسپو کا انعقاد

15 Dec 2016 07:22

اسلام ٹائمز: ڈی گراونڈ فیصل آباد میں ایکسپو کے شرکاء سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین، پنجاب کے صوبائی ناظم محمد عامر، فیصل آباد کے ڈویژنل ناظم حافظ باسم سعید، ناظم شہر محمد یاسر اقبال کھارا اور گورنمنٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اعجاز فاروق نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ فیصل آباد کے زیر اہتمام ایجوکیشنل یوتھ ایکسپو ڈی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ یوتھ ایکسپو افتتاح جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر سردار ظفر حسین خاں نے کیا۔ ایکسپو میں فیصل آباد کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے، جبکہ اس موقع پر ٹیلنٹ گالا، مقابلہ جات، ہیروز سیشن، سکولز سیشن اور نیلام گھر کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپو میں جاب فئیر، ویزہ کنسلٹنسی کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے، جبکہ سائنسی ماڈلز اور اسلامک کیلی گرافی کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین، پنجاب کے صوبائی ناظم محمد عامر، فیصل آباد کے ڈویژنل ناظم حافظ باسم سعید، ناظم شہر محمد یاسر اقبال کھارا اور گورنمنٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اعجاز فاروق نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 591813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591813/فیصل-آباد-اسلامی-جمعیت-طلبہ-کے-زیر-اہتمام-ایجوکیشنل-یوتھ-ایکسپو-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org