0
Wednesday 14 Dec 2016 20:04
جنگ بندی کا مطالبہ مسلح مخالفین کو سانس لینے اور جدید ترین ہتھیاروں تک رسائی کا موقع فراہم کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے

شام کا بحران صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہوگا، سرگئی لاوروف

مغربی ممالک عراق، لیبیا اور یمن میں جنگ بندی کے معاملہ پر خاموش جبکہ شام میں بڑھ چڑھ کر اسکا مطالبہ کیا جا رہا ہے
شام کا بحران صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہوگا، سرگئی لاوروف
اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلب سے مسلح افراد کا انخلا دو تین روز میں مکمل ہو جائے گا۔ بدھ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں ہتھیار ڈالنے والے مسلح مخالفین کو محفوظ انخلا کی لازمی ضمانت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے مسلح شام مخالفین، مقررہ راہداری کے ذریعے حلب سے باہر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حلب سے مسلح مخالفین کا انخلا، دو سے تین روز کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ روس کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ شام کا بحران صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہو گا۔ انہوں نے بعض مغربی ملکوں کے موقف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عراق، لیبیا اور یمن میں ان ملکوں کی جانب سے جنگ بندی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے عراق، لیبیا اور یمن میں جنگ بندی کے معاملے پر اپنے لب سی رکھے ہیں، جبکہ شام میں بڑھ چڑھ کر جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ شام میں جنگ بندی کا مطالبہ اس لئے کیا جا رہا ہے تاکہ مسلح مخالفین کو سانس لینے اور جدید ترین ہتھیار حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 591819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش