QR CodeQR Code

قومی وقار کیلئے ہم ایک پیج پر ہیں، لطیف اکبر

15 Dec 2016 12:09

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی آزادکشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ قومی مالیاتی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی طرح آزادکشمیر کو بھی شامل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی مالیاتی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی طرح آزادکشمیر کو بھی شامل کیا جائے اور وفاقی محصولات میں حصہ داری کے ذریعے تعمیر و ترقی سمیت عوامی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی موجودگی میں اگر راجہ فاروق خان نے چاروں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آزادکشمیر کو شامل کرنے کیلئے لابنگ کی ہے اور انہوں نے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے تو راستہ کلیئر ہے، ایک سوال کے جواب میں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر سے لاکھ اختلافات سہی اسکے باوجود قومی مفاد اور قومی وقار کیلئے ہم ایک پیج پر ہیں اور رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 591881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591881/قومی-وقار-کیلئے-ہم-ایک-پیج-پر-ہیں-لطیف-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org