0
Thursday 15 Dec 2016 14:08

ماتحت اداروں کی منتقلی پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومتیں معترض

ماتحت اداروں کی منتقلی پر خیبر پختونخوا اور سندھ  حکومتیں معترض
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور سندھ حکومتوں نے خود مختار اداروں کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریگیولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے سے ان کی آزاد پالیسی پر فرق پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے اپنے تیل، گیس، پانی و بجلی کی وسیع آمدنی کے پیش نظر خود مختار اداروں کی کیبنٹ ڈویژن سے متعلقہ وزارتوں کی منتقلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) کے اجلاس سے خود مختار اداروں کی متعلقہ وزارتوں کو منتقلی سے متعلق ایجنڈا واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 591915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش