QR CodeQR Code

گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی اسپتال سے گورنر ہاؤس منتقل

15 Dec 2016 16:50

اسلام ٹائمز: پھیپھڑوں کے عارضے اور سینے میں انفیکشن کا شکار گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ایک ماہ سے زائد عرصے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پھیپھڑوں کے عارضے اور سینے میں انفیکشن کا شکار گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ایک ماہ سے زائد عرصے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 9 نومبر کو ڈاکٹر عشرت العباد خان کو گورنر کے عہدے سے فارغ کرکے وزیراعظم نواز شریف کے مشورے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر سندھ مقرر کیا تھا، انہوں نے 11 نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، لیکن اگلے ہی روز طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 591970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591970/گورنرسندھ-جسٹس-ریٹائرڈ-سعید-الزمان-صدیقی-اسپتال-سے-گورنر-ہاؤس-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org