QR CodeQR Code

سانحہ بلدیہ فیکٹری، مرکزی ملزم رحمان بھولا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

15 Dec 2016 19:11

اسلام ٹائمز: جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن غربی اختر فاروق کریں گے، جس میں حساس اداروں آئی بی، ایم آئی، آئی ایس آئی، رینجرز، اسپیشل برانچ، اور سی ٹی ڈی کے نمائندے شامل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے تفتیش کیلئے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن غربی اختر فاروق کریں گے۔ جے آئی ٹی میں حساس اداروں آئی بی، ایم آئی، آئی ایس آئی، رینجرز، اسپیشل برانچ، اور سی ٹی ڈی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے کراچی لائی تھی۔


خبر کا کوڈ: 592008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/592008/سانحہ-بلدیہ-فیکٹری-مرکزی-ملزم-رحمان-بھولا-سے-تفتیش-کیلئے-جے-آئی-ٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org