QR CodeQR Code

نیب خیبر پختونخوا کی کارروائی، کرپشن کے الزام میں ورکرز ویلفیئر بورڈ اور نجی بینک کے 3 ملازمین گرفتار

15 Dec 2016 20:24

اسلام ٹائمز: گرفتار ملزمان میں نجی بینک کے منیجر تحسین اللہ، ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازمین اعجاز حسین اور غلام رسول شامل ہیں۔ ملزمان پر قومی خزانے کو 200 ملین روپے نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کارروائی کرکے کرپشن کے الزام میں ورکرز ویلفیئر بورڈ اور نجی بینک کے تین ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں ویلفیئر بورڈ اور نجی بینک کے تین ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے، تینوں ملازمین پر 840 کینال سرکاری زمین میں خرد برد کا الزام ہے۔ گرفتار ملزمان میں نجی بینک کے مینجر تحسین اللہ، ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازمین اعجاز حسین اور غلام رسول شامل ہیں۔ ملزمان پر قومی خزانے کو 200 ملین روپے نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 592034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/592034/نیب-خیبر-پختونخوا-کی-کارروائی-کرپشن-کے-الزام-میں-ورکرز-ویلفیئر-بورڈ-اور-نجی-بینک-3-ملازمین-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org