0
Sunday 13 Mar 2011 13:49

افغانستان سے فوجی انخلا کے بارے میں تحفظات ہیں، رابرٹ گیٹس

افغانستان سے فوجی انخلا کے بارے میں تحفظات ہیں، رابرٹ گیٹس
برسلز:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے جلد فوجی انخلاء کی صورت میں جنگ میں کامیابیاں رائیگاں جائیں گی۔ اتحادی فورسز نے طالبان کو بھاری نقصانات سے دوچار کر رکھا ہے، شدت پسند شکست کے قریب ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے برسلز میں نیٹو وزراء دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلاء کے بارے میں اب بھی تحفظات پائے جاتے ہیں اور یہ کہ امریکی فورسز کے انخلاء سے قبل افغانستان میں کیا کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں اب بھی نیٹو رکن ممالک میں تحفظات اور خدشات پائے جاتے ہیں۔ جن پر ٹھنڈے دل سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ افغانستان سے فوری فوجی انخلاء کی صورت میں جنگ میں ہماری کاوشیں اور کامیابیاں رائیگاں جانے کا خدشہ ہے۔ فوجی انخلا کا اب بھی گہرائی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ رابرٹ گیٹس نے مزید کہا کہ اتحادی فورسز نے طالبان شدت پسندوں کی طاقت کو کچل کے رکھ دیا ہے۔ فوری انخلاء کی صورت میں طالبان دوبارہ ابھر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 59208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش