QR CodeQR Code

ڈاکٹر عشرت العباد خان کو دوبارہ گورنر سندھ مقرر کئے جانے کا امکان

16 Dec 2016 18:18

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ (ن) کے چند وفاقی و صوبائی رہنما چاہتے ہیں کہ مشاہد ﷲ کو گورنر سندھ کے عہدے پر مقرر کیا جائے، تاہم تاجر برادری اور اہم سرکاری افسران نے وزیراعظم سے عشرت العباد کو دوبارہ گورنر سندھ مقرر کرنیکی سفارش کی ہے، عشرت العباد چند حکومتی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو دوبارہ گورنر سندھ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چند وفاقی و صوبائی رہنما چاہتے ہیں کہ مشاہد ﷲ کو گورنر سندھ کے عہدے پر مقرر کیا جائے، تاہم تاجر برادری اور اہم سرکاری افسران نے وزیراعظم نواز شریف سے ڈاکٹر عشرت العباد کو دوبارہ گورنر سندھ مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں ڈاکٹر عشرت العباد چند حکومتی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان 27 دسمبر 2002ء سے 9 نومبر 2016ء تک گورنر سندھ کے عہدے پر فائض رہے، تاہم اس کے بعد جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو انکی جگہ گورنر سندھ مقرر کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 592185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/592185/ڈاکٹر-عشرت-العباد-خان-کو-دوبارہ-گورنر-سندھ-مقرر-کئے-جانے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org