0
Friday 16 Dec 2016 22:16

مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کا بدلہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں لے لیا

مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کا بدلہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں لے لیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کا بدلہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ نون کے رکن اورنگزیب نلوٹھا نے سپیکر کو نام سے مخاطب کیا، گذشتہ روز شاہ محمود قریشی نے اسپیکر کو جناب ایاز صادق کہہ کر مخاطب کیا تھا، سپیکر کو جناب اسد قیصر کہنے پر تحریک انصاف کے اراکین بھی بیک وقت بولنے لگے، اورنگزیب نلوٹھا نے خطاب کے دوران ’’وفا کرو گے تو وفا کریں گے، جفا کرو گے تو جفا کریں گے‘‘ شعر بھی پڑھا۔ اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی مفتی سید جانان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کا تقدس اور اپنی روایات ہیں، اسلام آباد کی تلخ کلامی کو یہاں نہیں آنے دیا جائے، آج یہ دن ان باتوں کا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 592216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش