0
Friday 16 Dec 2016 23:59

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام چوک گھنٹہ گھر میں شہدائے آرمی پبلک سکول کی یاد میں شمعیں روشن

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام چوک گھنٹہ گھر میں شہدائے آرمی پبلک سکول کی یاد میں شمعیں روشن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام چوک گھنٹہ گھر میں شہدائے آرمی پبلک سکول کے لئے شمعیں روشن کی گئیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ آج سانحہ آرمی پبلک سکول کو دوسال ہوگئے، لیکن ابھی تک سانحے کے زخم تازہ ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر یکسوئی کے ساتھ عملدرآمد کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر داخلہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی بجائے اُن کے ساتھ بغلگیر ہیں، آج ہمیں سانحہ آرمی پبلک سکول کے موقع پر دہشتگردی، فرقہ واریت، تکفیریت کے خلاف یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ آخر میں شہدائے اسلام، پاکستان اور آرمی پبلک سکول کے لئے دعا کرائی گئی۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 592243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش