QR CodeQR Code

امریکا ہیکنگ کا ثبوت دے یا پھر خاموش رہے، روس

17 Dec 2016 07:22

اسلام ٹائمز: ماسکو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر ولاد میر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو یا تو یہ بات کرنا ختم کرنی چاہیے یا پھر اس کا ثبوت پیش کرے، امریکی انتخابات کے حوالے سے روسی مداخلت کے دعوے انتہائی نازیبا اور امریکی میڈیا کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی حکام نے امریکا کی جانب سے صدارتی انتخابات میں ملوث ہونے کے الزام کے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش ہو جائے۔ ماسکو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر ولاد میر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو یا تو یہ بات کرنا ختم کرنی چاہیے یا پھر اس کا ثبوت پیش کرے، امریکی انتخابات کے حوالے سے روسی مداخلت کے دعوے انتہائی نازیبا اور امریکی میڈیا کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات پر روس اثر انداز ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 592285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/592285/امریکا-ہیکنگ-کا-ثبوت-دے-یا-پھر-خاموش-رہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org