0
Saturday 17 Dec 2016 07:39

یقین ہے کہ صدارتی انتخاباب میں روس نے ہیکنگ کی، صدر اوباما

یقین ہے کہ صدارتی انتخاباب میں روس نے ہیکنگ کی، صدر اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ صدارتی انتخاب میں روس کی جانب سے ہیکنگ کی گئی تھی۔ انہوں نے اس معاملے میں ٹرمپ سے شفاف تحقیقات کرانے پر زور بھی زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنی قدروں کو چھوڑا تو چھوٹا اور کمزور ملک روس امریکا کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔ شام کے حوالے سے صدر اوباما نے الزام لگایا کہ بشار الاسد اور ان کے اتحادی خونریزی کے ذمہ دار ہیں۔ وائٹ ہائوس میں صدر باراک اوباما نے روا ں سال اپنی آخری پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے انہیں یقین ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے مداخلت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ روس میں صدر پیوٹن کی مرضی کے بغیر زیادہ کچھ نہیں ہوتا، چونکہ ہیکنگ کا معاملہ انتہائی حساس ہے، لہذا ہمیں یقین ہے کہ اس میں پیوٹن کی مرضی بھی شامل ہے۔

صدر اوباما نے کہا ہے امید ہے ٹرمپ اس معاملے کا جائزہ لیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت نہ ہو۔ اس سے پہلے شکست کھانے والی ہیلری کلنٹن نے بھی ایف بی آئی کے خط اور روسی ہیکنگ کو شکست کی وجہ قرار دیا تھا۔ شام کی صورت حال کے حوالے سے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ مشرقی حلب میں ہونے والے خونریزی اور شہریوں کی ہلاکتوں اور ان کے خون کے ذمہ دار شام اور اس کے اتحادی روس اور ایران ہیں۔ چین کے بارے میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ون چائنا پالیسی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، تاہم انہیں اس کے نتائج سے بھی باخبر رہنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 592286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش