QR CodeQR Code

سوات، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں چار شدت پسند ہلاک۔ کبل میں چھاپہ، 3 عسکریت گرفتار

13 Mar 2011 13:43

اسلام ٹائمز:سیکورٹی ذرائع کے مطابق سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں گذشتہ رات سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک اور ان کے قبضے سے خود کار اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ادھر تحصیل کبل میں اپریشن کے دوران تین عسکریت پنسد گرفتار ،ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا


سوات:اسلام ٹائمز: سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں گذشتہ رات سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے خود کار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ادھر سوات ہی کے تحصیل کبل کے علاقے ڈیلے میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 3 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ ڈیلے کے ایک گھر میں تین عسکریت پسند موجود ہیں، جس پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ جن میں سے دو کے نام عبداللہ سکنہ ننگولئی اور منہاج سکنہ ڈیلے معلوم ہوئے ہیں۔ گرفتار عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں گرفتار عسکریت پسند سوات میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


خبر کا کوڈ: 59237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59237/سوات-سیکیورٹی-فورسز-سے-جھڑپ-میں-چار-شدت-پسند-ہلاک-کبل-چھاپہ-3-عسکریت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org