0
Saturday 17 Dec 2016 16:28

مولانا حماد فاروق فائرنگ کیس کے اہم ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، ڈی پی او ڈیرہ

مولانا حماد فاروق فائرنگ کیس کے اہم ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، ڈی پی او ڈیرہ
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی آئی خان یاسر خان آفریدی نے کہا ہے کہ مولانا حماد اللہ فاروق امن کے داعی ہیں، جنہوں نے مختلف مسالک و مکاتب کے مابین ہم آہنگی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر کے امن کے دشمن انہیں ناپسند کرتے ہیں۔ ان پر حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ مقصد یہی کہ امن کا درس دینے والوں کو رستے سے ہٹا کر ایک مرتبہ پھر بدامنی پیدا کی جائے، لیکن فریقین کو اس بات کا اب احساس ہو چکا ہے کہ شہر میں فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ تیسری قوت شہر کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈیرہ میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث اکثر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔ مولانا حماد فاروق حملہ کیس کے اہم ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ مزید گرفتاریوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ڈی آئی خان انتہائی اہم اور حساس مقام پر واقع ہے۔ جس کی وجہ سے دشمنوں کے نشانے پر ہے۔ تاہم انتظامیہ، پولیس اور فورسز نے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ ہم پائیدار قیام امن کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 592397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش