0
Saturday 17 Dec 2016 19:34

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ کامران فاروق پر دھماکا خیز مواد، غیر قانونی اسلحہ اور دستی بم رکھنے، سانحہ 12 مئی، اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری و دیگر مقدمات کے الزامات ہیں، جبکہ سندھ رینجرز کے انسپکٹر کی مدعیت میں کامران فاروق پر دھماکا خیز مواد، دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور موٹر سائیکل چوری کرنے کے مقدمات نبی بخش تھانے میں بھی درج ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ کامران فاروق نے ایم کیوایم کی قیادت کے حکم پر 12 مئی کو سابق چیف جسٹس کو روکنے کیلئے ریلیوں پر فائرنگ، سانحہ طاہر پلازہ، سندھ محبت ریلی پر فائرنگ سمیت ہائی پروفائل مقدمات سمیت درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کامران فاروقی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، جبکہ 19 دسمبر کو ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران فاروقی نے کہا کہ مجھے 12 مئی کے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، رینجرز نے مجھے گھر سے گرفتار کیا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی نے انہیں رینجرز سے ملنے کیلئے کہا تھا، لیکن اس وقت ایسا کرنا مناسب نہیں سمجھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 592449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش