0
Saturday 17 Dec 2016 19:25
سعودی حکومت یمن میں امن و صلح پر یقین نہیں رکھتی

امریکہ اور اسرائیل امت اسلامیہ کے سب سے بڑے دشمن ہیں، تحریک انصاراللہ

یمنی عوام کی ثابت قدمی اور جارح طاقتوں کا مختلف محاذوں پر مقابلہ کرنا لائق تحسین ہے
امریکہ اور اسرائیل امت اسلامیہ کے سب سے بڑے دشمن ہیں، تحریک انصاراللہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی قومی اتحاد حکومت نے امریکہ اور صیہونی ریاست کی سازشوں کے مقابلے میں پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت زور دیا ہے۔ یمن کی قومی اتحاد کی حکومت کے سینیئر عہدیدار اور تحریک انصاراللہ کے ترجمان عبدالسلام نے ارنا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل، امت اسلامیہ کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اس لئے رسول اسلام (ص) کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ان کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام (ص) انسانیت کو جہالت کی تاریکی سے نجات دلانے کے لئے تشریف لائے تھے اور آج کی جاہلیت، امریکہ اور صیہونی حکومت جیسے نئے قالب سے وجود میں آئی ہے، بنابریں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصارااللہ کے ترجمان عبدالسلام نے نت نئے فتنوں منجملہ تکفیریوں اور ان کے وحشیانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اللہ کی رسّی، قرآن کریم اور رسول اسلام (ص) کی تعلیمات سے تمسک  اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسی صورت میں مسلمانوں میں اتحاد و یگانگت پیدا ہوسکتی ہے۔

تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن میں قومی حکومت کی تشکیل کا مقصد دفاعی، سکیورٹی، اقتصادی اور دیگر چیلنجوں کا مقابلہ اور اس سیاسی خلا کو پر کرنا ہے جو منصور ہادی کے فرار کے بعد ملک میں پیدا ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یمن کی موجودہ حکومت کے سامنے بے شمار مشکلات اور دشواریاں ہیں، لیکن قومی عزم و ارادے کی بدولت ان مشکلات پر غلبہ پا لیا جائے گا۔ انہوں نے قومی اتحاد کی حکومت کے لئے یمنی عوام کی بھرپور حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام نے گذشتتہ دو برسوں کے دوران جس طرح سے ثابت قدمی کا مظاہرہ اور جارح طاقتوں کا مختلف محاذوں پر مقابلہ کیا ہے، وہ لائق تعریف ہے۔ یمن کی عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انصاراللہ، مسقط معاہدے کی پابند ہے اور اس کے علاوہ سعودی حکام اور ان کے اتحادیوں کے ذریعے پیش کیا جانے والا کوئی بھی نیا فارمولہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ سعودی حکومت یمن میں امن و صلح پر یقین نہیں رکھتی۔
خبر کا کوڈ : 592524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے