QR CodeQR Code

بااختیار طبقہ اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے، مسعود خان

18 Dec 2016 13:01

اسلام ٹائمز: یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا مستقبل بڑا روشن ہے، گڈگورننس کے لئے معاشرہ کے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ جب اداروں میں میرٹ قائم ہو گا تو تبدیلی خود بخود آ جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے 14ویں کانووکیشن میں 2ہزار طلبہ کو ڈگریاں، 45 کو گولڈ میڈل، 15 سکالرز کو پی ایچ ڈی اور 100 کو ایم فل کی ڈگریاں جاری کر دی گئیں۔ مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے سرکاری شعبہ پر بہت زیادہ بوجھ ہے، نوجوان نسل پرائیویٹ سیکٹر کی طرف جائے، یونیورسٹیوں میں میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے، بااختیار طبقہ اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے، جب اداروں میں میرٹ قائم ہو گا تو تبدیلی خود بخود آجائے گی۔ کشمیریوں کا مستقبل بڑا روشن ہے، گڈگورننس کے لئے معاشرہ کے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلاتا ہوں طلبہ محنت سے آگے بڑھیں، دنیا میں کہیں ناکامی نہیں ہو گی کیوں کہ کشمیری بہت ذہین قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر دنیا کا خوب صورت خطہ ہے، تمام مکاتب فکر کے لوگ گڈگورننس، انصاف، احتساب کے لئے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے، عالمی برادری خاموشی توڑ کر مظالم بند کرائے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی منصوبہ کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے جامعہ کشمیر میں چینی زبان سکھانے کے کورس کا آغاز کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 592587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/592587/بااختیار-طبقہ-اختیارات-کا-غلط-استعمال-نہ-کرے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org