QR CodeQR Code

ضیاء اللہ آفریدی نے احتساب کمیشن کو پرویز کمیشن قرار دے دیا

18 Dec 2016 15:20

اسلام ٹائمز: پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ مجھے نام نہاد احتساب کمشن بنا کر جھوٹے کیسوں میں ملوث کیا، حقیقت میں وزیراعلٰی سب سے بڑے مجرم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی نے اپنی رہائی کے بعد پہلی بار پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف لب کشائی کی اور کہا کہ پرویز کمیشن نے انہیں پارٹی سے نکالنے کے لئے نام نہاد احتساب کمشن بنا کر جھوٹے کیسوں میں ملوث کیا، حقیقت میں وزیراعلٰی سب سے بڑے مجرم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے گرفتاری کے بعد بارہا عمران خان صاحب سے رابطہ کرکے ان کو باخبر کیا کہ آپ کو صورتحال کی غلط تصویر دکھائی جا رہی ہے، جو صوبے اور پختونوں کے خلاف سازش ہے۔ انھوں نے کہا کہ احتساب کمشن کی بے انصافی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ سابق صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے احتساب کمشن گناہگاروں کو پناہ دے رہا ہے، کل تک جن سیاسی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے، آج وہی جماعتیں حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 592628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/592628/ضیاء-اللہ-آفریدی-نے-احتساب-کمیشن-کو-پرویز-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org