0
Sunday 18 Dec 2016 17:05

اگر ہم اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو رسول پاکﷺ کی سیرت کو مشعل راہ بنانا ہو گا، مولانا ثاقب سرور ساقی

اگر ہم اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو رسول پاکﷺ کی سیرت کو مشعل راہ بنانا ہو گا، مولانا ثاقب سرور ساقی
اسلام ٹائمز۔ اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے نائب ناظم تبلیغ مولانا ثاقب سرور ساقی نے جامع مسجد رحمانیہ سرگودہا میں درس قرآن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو رسول پاکﷺ کی سیرت کو مشعل راہ بنانا ہو گا، اسی میں ہمارے دکھوں اور پریشانیوں کا حل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قرآن و سنت کے اصولوں کو اپنا کر ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبیؐ جیسا حسین و جمیل نبی اللہ تعالیٰ نے کوئی اور نہیں بنایا، آپؐ اعلیٰ و ارفعٰ صفات کے مالک تھے، آپؐ کی خوبیاں اتنی زیادہ ہیں جن کو بیان ہی نہیں کیا جا سکتا، آپؐ نہ صرف صادق و امین تھے بلکہ بہترین حکمران اور سپہ سالار بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پریشانیوں کی وجہ سنت نبوؐی پر عمل پیرا نہ ہونا ہے، اگر ہم آج بھی سرؐکار دو عالم کی سنت کو اپنا لیں تو دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 592642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش