0
Sunday 18 Dec 2016 17:31

آصف زرداری 23 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری کا اعلان

آصف زرداری 23 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر اپنے چار مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ہی پاکستان میں اصل اپوزیشن ہیں اور ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، ہم پاناما اسکینڈل کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، پاناما لیکس پر ہماری قرارداد پر عمل درآمد کے بغیر ملک میں جمہوریت نہیں آ سکتی، بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر مملکت کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، کراچی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، اگر سابق صدر مملکت ہمارے ساتھ ہونگے تو ہم پاناما لیکس کے معاملے پر نواز حکومت سے اپنے مطالبات منوا لیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پاناما لیکس میں بے نظیر بھٹو کا نام ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں میری والدہ کا نام نہیں ہے اور اگر کسی کو شک ہے تو آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی تسلی کر سکتا ہے، میرے خاندان کے کسی فرد کا نام بھی پاناما لیکس میں نہیں ہے، بلکہ ملک کے وزیراعظم کا نام اس میں آیا ہے، اگر میرا نام بھی شامل ہے تو مجھ سے بھی تحقیقات کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 592649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش