0
Sunday 18 Dec 2016 21:34

بھارت میں اب کھلم کھلا اسلام، اسلامی تعلیمات اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مولانا مستقیم احسن

بھارت میں اب کھلم کھلا اسلام، اسلامی تعلیمات اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مولانا مستقیم احسن
اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند ریاست مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند ریاست مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے کہا کہ اس وقت صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ اسلام کو عظیم خطرات در پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت میں مسلمانوں کے جان و مال کا اتلاف فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعہ ان کو کمزور کرنے کی کوشش ہوا کرتی تھی، مگر اب کھلم کھلا اسلام، اسلامی تعلیمات اور آل اںڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلمانوں کو نفسیاتی طور پر ہراساں کر کے یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ مولانا مستقیم احسن اعظمی نے کہا کہ ہم ناتواں بندے محض نصرت خداوندی کی امید پر اس کا دفاع کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، دشمنان اسلام کے مقابلے میں ہمارے وسائل و ذرائع اور ہماری مادی طاقت بہت کمزور ہے مگر اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے کہ وہ اپنے دین کی اور اپنے ان کمزور بندوں کی مدد فرمائے گا۔ اس دوران مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے مسلمانوں پر جب کبھی بھی ابتلاء اور آزمائش کا دور آیا ہے تو جمعیۃ علماء ہند میدان میں آئی ہے، اس اجلاس میں ملک کی تازہ صورتحال کے پس منظر میں اس بات پر خاص غور و خوض کیا گیا کہ شریعت اسلامیہ کے بارے میں غلط پروپیگنڈے کے اثر سے مذہب اسلام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بالخصوص طلاق ثلاثہ کے مسئلہ کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا مبہم صورت میں لوگوں کے سامنے پیش کر رہا ہے، جس کے تدارک کی سخت ضرورت ہے۔ اجلاس کے دوران اس سلسلہ میں مفتی محمد یوسف قاسمی کی زیر نگرانی مسلمانوں میں نکاح و طلاق کے اصول و ضوابط سے واقفیت عام کرنے کے لئے ایک صوبائی بیداری مہم چلانے کی تجویز منظور کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 592670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش