0
Sunday 18 Dec 2016 20:53

آرمی چیف جنرل قمر باجودہ کی سعودی قیادت سے ملاقات، حرمین کے دفاع کی مکمل یقین دہانی

آرمی چیف جنرل قمر باجودہ کی سعودی قیادت سے ملاقات، حرمین کے دفاع کی مکمل یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ملاقات کی ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے، جبکہ خطے میں امن کے لئے دونوں جانب سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر دونوں جانب سے دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے استحکام کے لئے اہم شراکت دار ہیں، جن پر مسلم امہ کی بھاری ذمہ داری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے مکمل خاتمے کے لئے تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ بعد میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 592712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش