0
Monday 19 Dec 2016 00:33

پشاور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، متعدد افراد گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

پشاور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، متعدد افراد گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گذشتہ 3 دنوں کے دوران سٹی، کینٹ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 26 اشتہاری مجرموں سمیت 515 جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش اور غیر رجسٹر 135 کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے گذشتہ 3 دنوں کے دوران سٹی، کینٹ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے، ناکہ بندیوں اور مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ ان کے قبضے سے 6 عدد کلاشنکوف، 2 عدد رائفل، 5 عدد ریپیٹر، 1 عدد کلاکوف، 1 عدد بندوق، 31 عدد پستول، 291 عدد کارتوس، 29 کلو گرام چرس، 60 گرام ہیروئن اور 11 بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 592741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش