0
Sunday 13 Mar 2011 15:42

افغانستان،خودکش اور بم دھماکے، دو نیٹو فوجی ہلاک۔ نیٹو افواج کا آپریشن 14 گرفتار جبکہ 16 جنگجووں کی ہلاکت کا دعویٰ

افغانستان،خودکش اور بم دھماکے، دو نیٹو فوجی ہلاک۔ نیٹو افواج کا آپریشن 14 گرفتار جبکہ 16 جنگجووں کی ہلاکت کا دعویٰ

کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مختلف حصوں میں اتحادی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران 18 سے زائد طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 14 جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہلمند کے مختلف حصوں میں اتحادی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کم از کم 16 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آپریشن ملا ظریف نامی طالبان کمانڈر کی گرفتاری کے لئے شروع کیا گیا تھا، لیکن طالبان کمانڈر کی گرفتاری یا ہلاکت کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا۔ اس کے علاوہ موسیٰ قلعہ میں سات جنگجوؤں نے ہتھیار پھینک کر خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ صوبہ ہرات میں طالبان نے خاتون پولیس آفیسر پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ صوبہ فریاب کے پختون ضلع میں آپریشن کے دوران دو طالبان جنگجو مارے گئے۔
ادھر صوبہ میدان وردگ میں مبینہ خودکش بمبار اپنے جسم کے گرد لپیٹے بارودی مواد کے پھٹنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ صوبہ جوزجان کے صوبائی حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے دارالحکومت شبرغان سے پانچ افراد کو اغوا کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ مغویوں کی تلاش کے لئے کوشسیں شروع کر دی گئی ہیں۔
ادھر نیٹو کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند، لغمان، سمنگان، تخار، بلخ، کپیسا، غزنی، ننگرھار، اور خوست میں جاری آپریشن کے دوران حقانی گروپ کے سینئر راھنما اور ازبک اسلامی موومنٹ کے کمانڈر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد قبضہ میں لیا گیا جبکہ نیٹو فوج نے آپریشنز میں متعدد طالبان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نیٹو نے مختلف علاقوں میں آپریشنز میں متعدد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ ہفتہ کو ایساف کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجہ میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے۔

خبر کا کوڈ : 59279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش