QR CodeQR Code

پاراچنار،پشاور جانیوالی مسافر کوچ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 9 افراد شہید 7 زخمی، سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے 3 دہشت گرد ہلاک

13 Mar 2011 16:14

اسلام ٹائمز: پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافر کوچ پر فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ سات افراد زخمی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کوچ پر فائرنگ کرنے والے تین دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں


پاراچنار:اسلام ٹائمز۔فارس نیوز نے ایک عینی شاھد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسافر ویگن پاراچنار سے پشاور جا رہی تھی کہ تحصیل ٹل کے علاقے میں تین دہشتگردوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جسکے نتیجے میں آٹھ افراد شہید اور سات زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ اس دوران مسافر کوچ پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ طالبان دہشت گرد انہی علاقوں میں اہل تشیع کے خلاف دھشتگردانہ کاروائیاں کرتے آ رہے ہیں۔ نیز طالبان اور طوری قبائل کے مابین طے پانے والے امن معاھدہ کے بعد کئی دفعہ طالبان اور ان کے مقامی حامیوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ جبکہ کل ہفتے کے روز بھی مقامی پولیس نے ریموٹ کنٹرول دھماکہ کی ایک کوشش ناکام بنا دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 59298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59298/پاراچنار-پشاور-جانیوالی-مسافر-کوچ-پر-دہشت-گردوں-کی-فائرنگ-9-افراد-شہید-7-زخمی-سکیورٹی-فورسز-جوابی-کاروائی-سے-3-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org