QR CodeQR Code

آئی جی خود چھٹی پر گئے ہیں جبری رخصت پر نہیں بھیجا، وزیراعلیٰ سندھ

20 Dec 2016 18:08

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے کے بجائے ہمارے 4 مطالبات پورے کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کئے جانے کے خلاف آواز بلند کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر نہیں بھیجا، بلکہ انہوں نے خود چھٹی کی درخواست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ آئی جی سندھ کو زبردستی رخصت پر بھیجا گیا ہے، اے ڈی خواجہ نے خود چھٹی کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے کے بجائے ہمارے 4 مطالبات پورے کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کئے جانے کے خلاف آواز بلند کروں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی اداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کی صحتیابی کے بعد جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت ہوگی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی جلد فعال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 593192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593192/آئی-جی-خود-چھٹی-پر-گئے-ہیں-جبری-رخصت-نہیں-بھیجا-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org