0
Tuesday 20 Dec 2016 19:13

مردم شماری کیلئے 14 ارب 50 کروڑ روپے مختص

مردم شماری کیلئے 14 ارب 50 کروڑ روپے مختص
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے مردم شماری کیلئے چودہ ارب پچاس کروڑ روپے مختص کر دیئے۔ سیکریٹری شماریات ڈویژن کہتے ہیں مردم شماری کا عمل مکمل کرنے کے دو ماہ بعد ابتدائی نتائج تیار کر لئے جائیں گے، تاہم حتمی نتائج میں سات سے آٹھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوسکیں گے۔ سیکرٹری شماریات ڈویژن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ مردم شماری کا عمل آئندہ سال پندرہ مارچ سے شروع ہوگا، جو دو مرحلوں میں دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا، مردم شماری کیلئے ایک لاکھ 67 ہزار بلاک بنائے ہیں، مہاجرین کیلئے الگ فارم ہوگا اور انہیں اجنبی تصور کیا جائے گا۔ سیکرٹری شماریات نے بتایا کہ مردم شماری کیلئے فوج نے 42 ہزار اہلکار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ کمیٹی نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن نے جرمانے لگانے کم کر دیئے ہیں، جس پر چیئرپرسن سی سی پی نے بتایا کہ مختلف سیکٹرز پر 27 ارب روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، مگر وہ عدالت چلے گئے۔ کمیٹی رکن اسد عمر کا کہنا تھا کہ جن پر سی سی پی نے جرمانے لگائے وہ طاقتور لوگ ہیں، جن کے آگے کمیشن مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اپوزیشن اراکین نے وزیر اور سیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت پر تنقید کی۔ حکومتی رکن دانیال عزیز بولے کہ مشرف دور میں 2004ء میں تمام معاشی ڈیٹا تبدیل کر دیا گیا، اسامہ بن لادن کی وجہ سے اس ملک میں جو پیسوں کی ریل یپل ہوئی، وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔ کمیٹی نے کمپنیز آرڈیننس سے متعلق دانیال عزیز کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی۔
خبر کا کوڈ : 593219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش