QR CodeQR Code

ریگولیٹری اتھارٹیز کا معاملہ، چیرمین سینیٹ نے حکومت سے وضاحت طلب کر لی

20 Dec 2016 22:46

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں وزیر انچارج کابینہ ڈویژن کو کل ایوان بالا کو وجوہات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کو بتایا جائے کہ کن قواعد کے تحت اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کیا گیا اور مشترکہ مفادات کونسل کو کیوں بائے پاس کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارت کے ماتحت کرنے پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارت کے ماتحت کرنے پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے، جب کہ وزیر انچارج کابینہ ڈویژن کو کل ایوان بالا کو وجوہات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کو بتایا جائے کہ کن قواعد کے تحت اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کیا گیا اور مشترکہ مفادات کونسل کو کیوں بائے پاس کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پانچ خود مختار ریگولیٹری اتھارٹیز كا انتظامی كنٹرول تبدل كر دیا، کابینہ ڈویژن نے نیپرا، پی ٹی اے، فریكو اینسی ایلوكیشن بورڈ، اوگرا اور پیپرا كے انتظامی كنٹرول کی تبدیلی كا نوٹیفكیشن جاری كر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نیپرا كو وزارت پانی و بجلی كے حوالے كر دیا گیا اور پی ٹی اے وزارت انفارمیشن ٹیكنالوجی كے ماتحت كام كرے گی۔ واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق فریكواینسی ایلوكیشن بورڈ بھی انتظامی طور وزارت انفارمیشن ٹیكنالوجی كو جواب دہ ہوگا اور اوگرا كو وزارت پٹرولیم كے حوالے كر دیا گیا ہے، جب کہ پیپرا كو فنانس ڈویژن كے حوالے کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 593255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593255/ریگولیٹری-اتھارٹیز-کا-معاملہ-چیرمین-سینیٹ-نے-حکومت-سے-وضاحت-طلب-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org