QR CodeQR Code

لیہ میں 2 بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

21 Dec 2016 10:12

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، نعشوں کی شناخت ہوگئی ہے، تاہم ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ لیہ کے علاقہ فتح پور کے قریب دو بسوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لیہ کے علاقے فتح پور کے قریب مخالف سمت سے آنے والی دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم سے نتیجے میں 4 افراد موقع پرجاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمیون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیون کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، نعشوں کی شناخت ہوگئی ہے، تاہم ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 593309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593309/لیہ-میں-2-بسوں-تصادم-سے-4-افراد-جاں-بحق-10-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org