QR CodeQR Code

شام کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، ضیاالحق نقشبندی

21 Dec 2016 17:59

اسلام ٹائمز: تنظیم اتحاد امت پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حلب کی صورتحال پر عالمی راہنماؤں کی خاموشی پر نوجوان نسل اضطراب کی کیفیت سے دوچار ہے جس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں کیونکہ ترکی میں روسی سفیر پر ہونیوالے حملے کو باریک بینی سے دیکھنا از حد ضروری ہے اس حوالے سے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے اور حالات پر غوروفکر کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے ’’اتحاد امت اسلامک سنٹر‘‘ ارشد گارڈن کینال بنک روڈ میں اہم مشاورتی اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلب میں جاری جنگ اُمت مسلمہ کو تقسیم کرنے کیلئے شروع کی گئی ہے، حلب کی صورتحال پر عالمی راہنماؤں کی خاموشی پر نوجوان نسل اضطراب کی کیفیت سے دوچار ہے جس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں کیونکہ ترکی میں روسی سفیر پر ہونیوالے حملے کو باریک بینی سے دیکھنا از حد ضروری ہے اس حوالے سے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے اور حالات پر غوروفکر کیا جائے، چکوال سانحہ میں ملوث افراد کو کٹہرے میں نہ لایا گیا تو آنیوالے دنوں میں کسی نئی جگہ پر خوفناک حادثہ رونما ہونے کے قوی امکانات ہیں لہٰذا کسی بڑے سانحہ سے بچنے کیلئے چکوال واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذاتی طور پر دلچسپی لینی چاہیے تاکہ کسی نئے سانحہ سے بچا جا سکے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ناموس رسالت کے مسئلہ پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ہمارے ایمان کی پہچان ناموس رسالت ہے۔ اجلاس میں تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ، شرعیہ بورڈ اور تھینک ٹینک کے سرکردہ لوگوں نے ملکی صورتحال اور دیگر اہم ایشوز پر طویل مشاورت کے بعد کئی اہم فیصلے کئے جن میں کہا گیا کہ آئندہ چند روز میں تنظیم کی سالانہ رپورٹ جاری کی جائے اور 2017ء کا پالان مرتب کرکے منظوری کیلئے اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ غوروفکر کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 593437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593437/شام-کی-صورتحال-پر-او-آئی-سی-کا-اجلاس-بلایا-جائے-ضیاالحق-نقشبندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org