QR CodeQR Code

عصر حاضر میں درپیش چیلنجز و مسائل کا حل تعلیمات محمد و و آل محمد میں مضمر ہے، علامہ رمضان توقیر

21 Dec 2016 21:31

اسلام ٹائمز: جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن میلاد صادقین سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم نے پہلے صادق و امین منوایا پھر اسلام کی دعوت دی، حکمرانوں کو بھی اسی کی پیروی کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی بنیادی وجہ تعلیمات محمد (ص) و آل محمد (ع) سے دوری ہے۔ اسلامی دنیا کے بیشتر ممالک پر خائن اور جابر حکمران مسلط ہیں۔ ان حکمرانوں کا طرز عمل اسلام حقیقی کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں جشن میلاد صادقین کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن میلاد صادقین کا انعقاد شیعہ علماء کونسل ڈی آئی خان کے زیراہتمام مدرسے کے مرکزی ہال میں کیا گیا تھا۔ جس میں اہل تشیع و اہل سنت مکاتب سے تعلق رکھنے والے ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جشن میلاد صادقین سے وفاق المدارس شیعہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ افضل حسین حیدری نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں فضائل محمد (ص) و آل محمد (ع) بیان کئے اور اسلام حقیقی کی تبلیغ و پرچار کی ضرورت پر زور دیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) نے اسلام کی دعوت سے قبل خود کو صادق و امین منوایا، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی دنیا کے حکمران بھی اسی کی پیروی کریں۔


خبر کا کوڈ: 593517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593517/عصر-حاضر-میں-درپیش-چیلنجز-مسائل-کا-حل-تعلیمات-محمد-ا-ل-مضمر-ہے-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org