QR CodeQR Code

دہشتگردی میں ملوث اندرونی و بیرونی طاقتوں کا ہمیں پورا ادراک ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

21 Dec 2016 22:22

اسلام ٹائمز: کراچی میں قائم رینجرز کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کرتے ہوئے میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ کراچی میں پائیدار امن کو یقینی بنائیں گے اور اس کیلئے دہشتگردوں، عسکری ونگز، اغوا کاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی میں پائیدار امن کو یقینی بنائیں گے اور اس کیلئے دہشت گردوں اور عسکری ونگز سمیت بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کراچی میں قائم رینجرز کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے رینجرز افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں، نئے ڈی جی رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی کیلئے سابق ڈی جی رینجرز لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے اقدامات کو سراہا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے پاکستان رینجرز کا کردار اہم ہے، ہمیں دہشتگردی میں ملوث اندرونی و بیرونی طاقتوں کا پورا ادراک ہے، کراچی میں پائیدار امن کو یقینی بنائیں گے اور اس کیلئے دہشتگردوں، عسکری ونگز، اغوا کاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 593525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593525/دہشتگردی-میں-ملوث-اندرونی-بیرونی-طاقتوں-کا-ہمیں-پورا-ادراک-ہے-ڈی-جی-رینجرز-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org