0
Wednesday 21 Dec 2016 22:28

مجھے میری ماں بینظیر کے قتل پر انصاف نہیں ملا تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا، بلاول بھٹو

مجھے میری ماں بینظیر کے قتل پر انصاف نہیں ملا تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے میری ماں کے قتل پر انصاف نہیں ملا تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر بچی اور لڑکی مستقبل کی بے نظیر ہے، اس کیلئے ہمیں معاشرے میں مردوں کی سوچ کو بدلنا ہوگا، ہم محترمہ شہید کے ساتھ انصاف نہیں کرسکے اور افسوس ہے کہ مجھے بے نظیر بھٹو کے قتل پر انصاف نہیں ملا تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سزا کا نظام لانا ہوگا، کیونکہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنا افسوسناک ہے، کئی خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، جس کیلئے ہمیں قانون نہیں ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا، خواتین کو قتل یا زخمی کرنا کوئی غیرت کی بات نہیں، خواتین پر تشدد کرنے والے غیرت کے نقاب میں چھپ جاتے ہیں، اس لئے قانون ہر انسان کو برابری کا حق دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 593527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش