QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرپشن کا نام و نشان نہیں ہے، ابراہیم ثنائی

26 Dec 2016 21:11

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جی بی کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سکولوں میں طلباء و طالبات کیلئے مفت کتابیں دینے کا فیصلہ کرکے عوام کا دل جیت لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے گلگت سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام ہماری حکومت کی کارکردگی کو دیکھیں۔ ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں صوبائی حکومت نے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ اس وقت جی بی میں کرپشن کا نام و نشان نہیں ہے۔ ہر ادارہ میرٹ پر کام کر رہا ہے۔ چند مفاد پرست عناصر ایسے ہیں جو ہر ادارے پر تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا مقام بہت بلند ہے۔ اساتذہ اپنے مقدس پیشے کے تقدس کو برقرار رکھیں اور کسی بھی طرح کی منفی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں مثبت تبدیلی آ رہی اور نظام بہتر ہو رہا ہے۔ صوبائی حکومت نے سکولوں میں طلباء و طالبات کیلئے مفت کتابیں دینے کا فیصلہ کرکے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ ہم والدین سے معاشی بوجھ کم کر رہے ہیں، تاکہ ہر بچہ سکول جائے اور علم کی روشنی حاصل کرے۔


خبر کا کوڈ: 593550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593550/گلگت-بلتستان-میں-کرپشن-کا-نام-نشان-نہیں-ہے-ابراہیم-ثنائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org