QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیں 22 دسمبر سے 16 فروری تک بند رہیں گی

22 Dec 2016 10:44

اسلام ٹائمز: جی بی میں ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ججز موجود ہوں گے، جبکہ سیشن کورٹ، دیامر، استور، غذر کے تمام ہنگامی نوعیت کے مقدمات کو سیشن کورٹ گلگت کی عدالت میں نمٹائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان اور ماتحت عدالتیں 22 دسمبر 2016ء تا 16 فروری 2017ء تک موسم سرما کی تعطیلات میں بند ہوں گی۔ تعطیلات کے دوران ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ جس کے لیے چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس صاحب خان کی منظوری سے چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ووکیشنل ججز کی ڈیوٹی اور تعطیلات کا نوٹیفکیشن رجسٹرار چیف کورٹ محمد عمر نے جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ججز موجود ہوں گے، جبکہ سیشن کورٹ، دیامر، استور، غذر کے تمام ہنگامی نوعیت کے مقدمات سیشن کورٹ گلگت کی عدالت میں نمٹائے جائیں گے۔ اس طرح سیشن کورٹ شگر، کھرمنگ اور گانچھے کے ہنگامی نوعیت کے مقدمات کو سیشن کورٹ ہیڈکوارٹر اسکردو کی عدالت میں سنا جائے گا۔ اسی طرح ہنزہ اور نگر کے ہنگامی نوعیت کے مقدمات کو ہنزہ علی آباد میں سیشن جج سنیں گے۔ ضلع غذر میں سول کورٹس کی عدالت گاہکوچ میں، استور میں بلترتیب ڈیوٹی ججز ہیڈکوارٹر استور اور شونٹر میں، دیامر کے چلاس میں، شگر، کھرمنگ اور گانچھے کے مقدمات ہیڈکوارٹر اسکردو سول کورٹ میں، ہنزہ، گلگت اور نگر کے سول ہنگامی نوعیت کے مقدمات کو نمٹانے کیلئے سول کورٹ گلگت کھلا رہے گا۔ تمام ووکیشنل ججز کو شیڈول کے تحت تعطیلات کے دوران ڈیوٹیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 593555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593555/گلگت-بلتستان-میں-چیف-کورٹ-اور-ماتحت-عدالتیں-22-دسمبر-سے-16-فروری-تک-بند-رہیں-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org