0
Thursday 22 Dec 2016 20:19

روسی سفیر کا قتل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، جس کا مقصد تیسری عالمی شروع کروانا ہے، تحریک عظمت اسلام

روسی سفیر کا قتل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، جس کا مقصد تیسری عالمی شروع کروانا ہے، تحریک عظمت اسلام
اسلام ٹائمز۔ تحریک عظمت اسلام پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نجم الدین نے روسی سفیر کے قتل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سفیر کا قتل تیسری عالمی جنگ کی سازش ہے، یہو و نصاریٰ زمین پر اپنی چودراہٹ قائم رکھنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں، دنیاوی خداؤں کا جب اپنا اقتدار ڈوبتا ہوا نظر آتا ہے تو انسانیت کے خون کے پیاسے بن جاتے ہیں، ہر دور میں انسانیت نے ایسا ظلم ہوتے بار بار دیکھا، اس ظلم کو ختم کرنے لئے اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم ﷺ کو دنیا میں بھیجا جس سے ظلم کا خاتمہ ہوا، جب سے اسلام کا نظام ختم ہوا انسانیت پھر سے تباہی کے دہانے پر آگئی ہے، انسان دنیاوی خدا بننے کیلئے انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی سفیر کا قتل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ سازش یہود و ہنود کی طرف سے ہو سکتی ہے کیونکہ ایسی سازشوں کے تانے بانے ہمیشہ انہی سے ملے ہیں، روسی سفیر کا قتل تیسری عالمی جنگ کروانے کی سازش ہے، اب ترکی اور روس کو سمجھ داری سے کام لیتے ہوئے کفر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 593794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش